(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں قیمت کم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ،ڈالر سستا ہونے پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی ۔
ایک تولہ سونا 1600 روپے سستاہوکر 2 لاکھ روپے پر آگیا جبکہ دس گرام سونا 1372 روپے کمی سے 1 لاکھ 71 ہزار 468 روپے کا ہوگیا، ایک تولہ چاندی کی قیمت 2140 روپے پر ہی برقراررہی۔
یہ بھی پڑھیں: شب برأت کس دن منائی جائے گی؟ بڑی خبر آگئی