پی ڈی ایم ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ، جیل سے نکلتے ہی شاہ محمود قریشی کی دھواں دار تقریر

Mar 04, 2023 | 18:07:PM
پی ڈی ایم ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ، جیل سے نکلتے ہی شاہ محمود قریشی کی دھواں دار تقریر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین  شاہ محمو د قریشی نے جیل سے رہا ہوتے ہی پی ڈی ایم حکومت کو نشانے پر رکھ لیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق جیل بھرو تحریک کے بعد شاہ محمود قریشی اٹک جیل سے رہا ہونے کے بعد لاہور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی ،  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہور سے کیا گیا، شہر شہر عمران خان کی کال پر کارکنان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، آج 300 کے قریب کارکنان کو رہا کیا گیا ہے ۔

 سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر سوموٹو نوٹس لیا اور لارجر پینچ تشکیل دیا ، اکثریتی فیصلے میں آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کا حکم دیا گیا، پی ٹی آئی ملک میں صاف اور شفاف انتخابات چاہتی ہے، پی ڈی ایم حکومت ہر محاز میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، لوگوں کا جینا دو بھر ہوچکا ہے، مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے بے روزگاری بڑھ رہی ہے، پی ڈی ایم حکومت اپنے کیسیز سے چھٹکارہ چاہتی ہے۔ 
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں انتخابات کے لئے صدر پاکستان نے 30 اپریل کا انتخاب کیا ہے، کے پی کے گورنر بھی جلد انتخابات کا اعلان کریں ، آئین کی پاسداری اور شفاف انتخابات کے لئے پی ٹی آئی گفتگو کرنے کے لئے تیار ہے، عمران خان پاکستان کو مزید آزمائش میں نہیں ڈالنا چاہتے، پارٹی قیادت کو جیلوں میں بند کیا گیا کارکنان پر تشدد کیا گیا ، عمران خان نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔ 

پی ٹی آئی رہنماؤں کو دہشت گردوں کی طرح ڈیل کیا گیا، میرے ساتھ قید رہنماؤں اور کارکنان کو سہولت فراہم کی گئی مگر مجھے 10دن نظر بند رکھا گیا، تحریک انصاف نے پنجاب میں قیدیوں کے لئے اصلاحات کیں تھیں، زمان پارک جا رہا ہوں چیرمین سے ملاقات کر کے ان سے رہنمائی لو گا۔ 
حکومت ہوش کے ناخن لے ملک ڈوب رہا ہے، معشیت ڈوب چکی ہے اور یہ اقتدار کے ساتھ چپکے ہیں، عوام کو صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے فیصلہ کرنے دیں، الیکشن کمیشن پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،ضمنی الیکشن میں وفاقی حکومت کے اختیارات کو استعمال کیا گیا، ضمنی انتخابات میں عوام نے اپنا فیصلہ کیا، نواز شریف صاحب دوائی لینے گئے تھے ابھی تک واپس نہیں آئے، مریم نواز کنونشنز کر رہی ہیں جلسے کیوں نہیں کرتی؟، آئیں آپ بھی جلسے کریں اور عمران خان کو بھی جلسے کرنے دیں ، قومی اسمبلی میں نام نہاد قائد حزب اختلاف سے عوام چھٹکارہ چاہتی ہے۔