عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور کی جانب سے مظفرگڑھ میں بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی کے مبینہ فرنٹ مین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم نے ضلع کونسل مظفرگڑھ میں چھاپہ مارکر اکاونٹینٹ زوہیب حمید کو گرفتار کیا۔
زوہیب حمید کو اینٹی کرپشن کی ٹیم گرفتار کرکے لاہور لے گئی، سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں علمدار قریشی پر ضلع کونسل اور لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی کاموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات بھی چل رہی ہیں، کچھ دن قبل اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم نے سابق رکن قومی اسمبلی عبدالحئی دستی کے گھر چھاپہ مارکر 15کروڑ روپے بھی برآمد کیے تھے۔