(24 نیوز )’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹر محمدیوسف کا کہنا تھا کہدونوں ٹیمز کی بیٹنگ اور بالنگ بہت اچھی ہے۔بیٹنگ میں تھوڑا سا زیادہ فائدہ ملتان کو ہوگا مگر بالنگ میں وہی فائدہ لاہور کو ہوگا۔دونوں کپتان میدان میں خد بہت زیادہ جان مارتے ہیں، غلطی کا کوئی موقع نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہوگا جبکہ میزبان ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پرعزم۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ لا ہور کی بالنگ ملتان سے بہتر ہے۔ لاہور قلندر پچھلے میچ میں بہت پرسکون نظر آئی کیونکہ وہ کوئٹہ کے ساتھ کھیل رہے تھے اور وہی ہوا کہ بیٹنگ لاہور کی 50 پر 7 آوٹ ہوگئے تھے۔ آج ایسی غلطی نہیں کر سکتے ، ملتان برابری کا مقابلہ کرے گی اور ایسی کوئی غلطی کو وہ ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔
سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آج کا میچ کسی کی بھی فیور میں جا سکتا ہے۔ دونوں ٹیمز کی بیٹنگ اور بالنگ بہت اچھی ہے۔بیٹنگ میں تھوڑا سا زیادہ فائدہ ملتان کو ہوگا مگر بالنگ میں وہی فائدہ لاہور کو ہوگا۔دونوں کپتان میدان میں خد بہت زیادہ جان مارتے ہیں اور ٹیمز بھی اچھا پرفارم کر رہی ہیں۔ لاہور کے پاس اچھے اچھے آل رانڈرز موجود ہیں، راشد خان، ڈیوڈ ویزے اور جیسے سکندر رضا نے آخری میچ میں پرفارم کیا۔ اگر وہ نا ہوتا تو پچھلا میچ شائد لاہور نا جیت پاتی۔ ٹی20 میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، جو موقع پر اچھا کھیل گیا جیت اسکی ہی ہوتی ہے۔