انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2022کے نتائج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 24ہزار 671امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی تھی، 24ہزار 253امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے،10ہزار 130امیدواروں نے تمام چھ پرچوں میں کامیابی حاصل کی، 3ہزار 919نے پانچ پرچوں میں کامیابی حاصل کی۔
بورڈ کے مطابق 3ہزار 610نے چار پرچوں میں کامیابی اپنے نام کی،3ہزار 265 نے تین پرچوں میں اپنی کارکردگی ثابت کرپائے ، ایک ہزار 865نے دو پرچوں میں جبکہ 875امیدواروں نے ایک پرچہ میں کامیابی حاصل کی،نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف شاعر قاسم علی شاہ انتقال کر گئے