پنجاب کابینہ اجلاس،محکمانہ کمیٹیوں کے ذریعے بھرتیوں کا فیصلہ کالعدم قرار

Mar 04, 2023 | 19:25:PM

This browser does not support the video element.

(علی رامے)نگران کابینہ کا صوبے میں میرٹ کے فروغ اور سفارشی کلچر کے خاتمے کےلئے تاریخ ساز فیصلہ ،کابینہ نے محکموں میں رولزنرم کر کے محکمانہ کمیٹیوں کے ذریعے بھرتیوں کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8واں اجلاس ہوا،صوبائی وزرا ،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی،پنجاب کابینہ نے گندم خریداری پالیسی برائے 2023-24 کی منظوری دےدی ،پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کا آغاز 10 مارچ سے کیا جائے گا،پنجاب حکومت 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی،صوبہ بھر میں گندم خریداری کے لئے 395سنٹرز بنائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کو روزانہ کی بنیاد پر گندم خریداری مہم کاجائزہ لینے کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میٹروبس سروس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین پر سفر کرنے و الے طلبا وطالبات کیلئے بڑا ریلیف کا اعلان کیا، محسن نقوی نے کہاکہ میٹروبس سروس او راورنج لائن میٹرو ٹرین پر طلبا وطالبات کو فری سفر کی سہولت دی جائے گی۔ 
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو طلبا وطالبات کیلئے فری سفر کی سہولت دینے کیلئے سمری جلد بھجوانے کی ہدایت کی،کابینہ نے میٹروبس پر سفر کرنے والے مزدوروں کیلئے بھی احسن ا قدام کا اعلان کیا،کابینہ نے میٹروبس سروس کو صبح ساڑھے 6بجے کی بجائے صبح 6بجے چلانے کا پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہزاروں مزدور میٹروبس پر سفر کرتے ہیں اور انہیں 7بجے اپنے کام پر پہنچنا ہوتا ہے،6بجے صبح میٹروبس سروس شروع ہونے سے ہزاروں مزدور بروقت منزل مقصود پرپہنچ سکیں گے۔
محکمہ خوراک کے فوڈ آپریشن کے حوالے سے سرکلر ڈیٹ میں 300ارب روپے کمی کے پلان کی منظوری دی گئی، نان اے سی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر نظرثانی کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، راولپنڈی، اسلام آباد اور مری کیلئے جوائنٹ کوآرڈینشن کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے پنجاب حکومت کے اکاو¿نٹس کی 3 سالہ آڈٹ رپورٹس کی بھی منظوری دیدی،لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اردو اور پنجابی کے معروف شاعر قاسم علی شاہ انتقال کر گئے

مزیدخبریں