تحریک انصاف کا شہباز شریف کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع 

Mar 04, 2023 | 19:37:PM
تحریک انصاف کا شہباز شریف کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع 
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے شہباز شریف کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،پی ٹی آئی نے اعظم سواتی کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال ہائی پروفائل کیسز میں پراسیکیوٹرز کی تبدیلی پر ازخودنوٹس لیا، ناقص پراسیکیوشن کی وجہ سے ہائی پروفائل ملزمان بری ہوئے،ملزمان اور تحقیقاتی اداروں، پراسیکیوشن کی ملی بھگت عیاں ہے، ایف آئی اے نے شہباز شریف کی بریت کی مخالفت کی نہ اپیل دائر ہوئی،سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں کو قانون کے مطابق فرائض انجام دینے کا حکم دیا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ایف آئی اے کو شہباز شریف کی بریت کیخلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ زارا نور عباس کے رقص کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیو وائرل