ہم چاہتے ہیں الیکشن اکٹھے ہوں اسمبلیاں مدت پوری کریں ، رانا تنویر

Mar 04, 2023 | 21:42:PM
ہم چاہتے ہیں الیکشن اکٹھے ہوں اسمبلیاں مدت پوری کریں ، رانا تنویر
کیپشن: رانا تنویر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہاہے کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں ،ن لیگ کے اندر الیکشن لڑنے کا خون ہے،ہم چاہتے ہیں الیکشن اکٹھے ہوں اسمبلیاں مدت پوری کریں ۔
 شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہاکہ عمران خان نے انا کا مسئلہ بناکر اسمبلیاں توڑیں ،آج عمران خان بھی کہہ رہا ہے پیسے کا ضیاع ہے الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ معاشی حالات خراب ہیں چار مہینے الیکشن آگے جانے سے فرق نہیں پڑے گا ،سپریم کورٹ نے ہمیشہ ایسے فیصلے کئے جنکا آئین قانون سے واسطہ نہیں ہوتا ، سپریم کا کام نہیں سیاسی فیصلے کرے ،ان کاکہناتھا کہ سیاسی کاموں میں انکو مداخلت نہیں کرنی چاہئے ، سپریم کورٹ کو چاہئے آئین قانون سب کیلئے برابر ہو ،کسی خاص کیلئے سہولت کاری نہیں کرنی چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل (ر)فیض حمید کی گرفتاری کی تیاریاں ، سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا