شر پسند مودی اپنے مطلب کیلئے دنیا کا امن تباہ کرنے کے درپے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )مفاد پرست ہندو نے اپنے فائدے کیلئے پوری دنیا کو پس پشت ڈال دیا، سستے تیل کیلئے دنیاکا امن داو پر لگانے والے روس کو سر پر پیٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں انڈیا میں جی 20 اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں دنیا بھر سے اہم ممالک بھارت پہنچے لیکن اس میں بھی بھارت اپنی اصل سے باز نہ آیا اور اپنے مفاد کیلئے پوری دنیا کے امن اور مفاد کو نظر انداز کرتے ہوئے روس کی چاپلوشی جاری ہے ، جس کے پیچھے صرف روس سے سستا تیل لینے کا مفاد کارفرما ہے ۔
واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے تقریباً ایک سال بیت چکا ہے ،جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تاحال جنگ جاری ہے ، جس پر پوری دنیا روس کے خلاف برسر پیکار ہے کہ روس دنیا کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے ، جس پر یورپ سب سے زیادہ شور مچا رہے کیونکہ یوکرین کا سب سے بڑا حمایتی یورپ ہی ہے ، اس کی بنیادی وجہ صرف یہ ہے کہ یوکرین کے یو این او میں شامل ہونے کی قرار داد پر ہی روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد پورا یورپ روس کے خلاف کھڑا ہے اور یوکرین کی مالی اور جنگی مدد جاری ہے ۔
روس اور یوکرین کی جنگ کے باعث دنیا بھر میں قحط سالی کا خدشہ ہے کیونکہ یوکرین دنیا میں سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا ملک ہے ، ایسے میں بھارت بجائے کہ جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار کرے بھارت اپنے مفاد کیلئے روس کی جے جے کار میں مصروف ہے۔
Russians foreign minister gets a grand welcome when he reaches Delhi, no one was there to receive German Foreign Minister, Baerbock. Why is West still in denial where Modi is? pic.twitter.com/rK5uKCeaM2
— Ashok Swain (@ashoswai) March 4, 2023
ایسا ہی طرز عمل چند روز قبل جی 20 اجلاس سے قبل دیکھنے میں آیا کہ روس کے وزیر خارجہ جب بھارت پہنچے تو انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے بھارتی حکومت کے بڑے ایئر پورٹ پر پہنچے لیکن اہم یورپی ملک جرمنی کی وزیر خارجہ جب بھارت پہنچیں تو انہیں رسیو کرنے کیلئے ایک بھی عہدیدار ایئر پورٹ پر موجود نہیں تھا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ بھارت کے اس طرز عمل پر سوشل میڈا صارفین خوب برا بھلا کہہ رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ جن روسی وزیر خارجہ کا استقبال بھارت کی جانب سے کیا گیا ، انہی صاحب نے جی 20 اجلاس میں بھارتی حکومتی رکن کی جانب سے چاپلوسی پر انہیں جھاڑ پلا دی تھی ۔