حلق میں ڈبل روٹی پھنسنے سے باڈی بلڈر کی موت ہو گئی

Mar 04, 2023 | 23:26:PM
حلق میں ڈبل روٹی پھنسنے سے باڈی بلڈر کی موت ہو گئی
کیپشن: باڈی بلڈر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، حلق میں ڈبل روٹی پھنسنے سے 21 سالہ باڈی بلڈر انتقال کر گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ریاست تامل ناڈو کا 21سالہ نوجوان سٹیٹ لیول چمپئن شپ کی تیاری میں مصروف تھا کہ اس نے ورزش کے دوران وقفہ لیا اور ایک ڈبل روٹی کا ٹکڑا کھایا، تاہم جیسے ہی وہ دوبارہ وزرش شروع کرنے لگا ، ڈبل روٹی کا ٹکڑا نوجوان کے حلق میں پھنس گیا اور سانس لینے میں تکلیف کے باعث وہ نیچے گر کر بے ہوش گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا،رپورٹس کے مطابق نوجوان کی شناخت ہاری ہرن کے نام سے ہوئی ، وہ 70 کلو کیٹیگری کے مقابلے میں حصہ لینے والا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت ڈبل روٹی کا ٹکڑا غذا کی نالی کے بجائے سانس کی نالی میں پھنسنے کی وجہ سے ہوئی۔
ماہرین نے دوران ورزش کھانے پینے اور اپنی خوراک کے حوالے سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ اجلاس،محکمانہ کمیٹیوں کے ذریعے بھرتیوں کا فیصلہ کالعدم قرار