(24 نیوز )’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ رضوان کو اپنی کپتانی کی غلطیوں پر سوچنا پڑے گا۔ شان مسعود جیسا کھیل رہا ہے، اس کی ٹی20 کرکٹ میں جگہ ہی نہیں بنتی۔اس اسٹرائیک ریٹ پر کھیل کر شان اپنی ٹیم پر ایک بوجھ بنا ہوا ہے۔ پچھلے سارے میچز سےاپکا اوپنر اگر پرفارم نہیں کر رہا تو اپ اسکو کیوں کھلا رہے ہیں میری سمجھ سے باہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے ایک اور فتح اپنے نام کرلی، ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مضبوط کرلیا، رضوان الیون 181 رنز ہدف کے تعاقب میں 159 رنز بناسکی۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کریڈٹ لاہور کی بالنگ کو جاتا ہے، جس طرح انہوں نے اپنے ٹوٹل کا دفاع کیا. راشد خان کی بالنگ نےبہت متاثر کیا ۔
سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میں تو پہلے سے ہی کہتا ہوں کہ جس ٹیم کی بالنگ اچھی چلے گی، ٹی20 میں فتح اسکی ہی ہوگی۔ جس طرح لاہور قلندرز نے آج بالنگ کی، خصوصی طور پر راشد خان نے، اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ملتان کی بیٹنگ آج نہیں چل سکی، اتنی بیٹنگ لائن اپ ہونے کے بعد بھی پتا نہیں کیوں وہ ایک اچھی پارٹنرشپ نہیں لگا سکے۔شان مسعود مسلسل سٹرگل کر رہا ہےاسکی فارم بہت خراب چل رہی ہے۔ ملتان کو چاہیئے اس کو ریسٹ دیں اور کسی اور کھلاڑی کو آزمائیں.
سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ رضوان نے سیٹ ٹیم میں چینجنگ کی جو انکو مہنگی پڑگئی۔ ملتان کو سٹارٹ اچھا ملا تھا لیکن وہ کوئی بھی پارٹنرشپ لگانے میں ناکام رہے ۔ کریڈٹ لاہو ر کی تباہ کن بالنگ کو جاتا ہے جس طرح انہوں نے بالنگ کی اور فیلڈنگ کی، کوئی غیر ضروری رنز نہیں بنے دئے۔ملتان سلطانز کی فیلڈنگ میں بھی غلطیاں نظر آئیں، اہم کیچز ڈراپ کردئے جس سے انکو ہار کا سامنا کرنا پڑا، رضوان کو اپنی کپتانی کی غلطیوں پر سوچنا پڑے گا۔ شان مسعود جیسا کھیل رہا ہے، اس کی ٹی20 کرکٹ میں جگہ ہی نہیں بنتی۔اس اسٹرائیک ریٹ پر کھیل کر شان ٹیم پر ایک بوجھ بنا ہوا ہے۔ پچھلے سارے میچز سےاپکا اوپنر اگر پرفارم نہیں کر رہا تو اپ اس کو کیوں کھلا رہے ہیں میری سمجھ سے باہر ہے۔