مراد علی شاہ کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ کیس کی سماعت پھر ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ کرپشن ریفرنس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس کی سماعت کی،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے بیرسٹر عمیر مجید ملک جبکہ نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی حاضری لگوائی گئی اور بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ اس کیس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پر اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور فزیبلٹی سٹڈیز کے بغیر منصوبوں کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے جس سے مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو 8 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔