(بسام سلطان) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر صاف پنجاب پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیلامی مانیٹرنگ، وال چاکنگ کے خاتمے، تجاوزات اور مین ہولز پر کام جاری ہے جبکہ کمشنر لاہور نے منڈیوں میں پھل اور سبزیوں کے نیلامی اوقات بھی طلب کرلیے ہیں۔
اس حوالے سے کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈپٹی کمشنر ہر نیلامی کی مانیٹرنگ خود کرائیں گے کیونکہ قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے پہلا قدم نیلامیوں کی مانیٹرنگ ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان
اس کے علاوہ کمشنر لاہور نے اسٹنٹ کمشنرز سے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ان کی فعالیت کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایم سی ایل کے 87 میں سے 79 واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہیں۔
اسی طرح واسا کے تمام 574 واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی فعال ہیں۔