محکمہ خزانہ نے اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی

Mar 04, 2024 | 12:07:PM
محکمہ خزانہ نے اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ کی جانب سے اگلے مالی سال کا بجٹ تمام محکموں سے طلب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اگلے مالی سال کے اخراجات کی تفصیل بھی متعلقہ محکموں سے طلب کرلی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ نے اپریل، مئی اور جون کے بجٹ کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ساڑھے 7 ارب کے رمضان پیکج میں 3 بنیادی اشیاء پر کوئی ریلیف نہیں

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں بجٹ کی تیاری اور دیگر خزانہ کے امور کے حوالے سے محکمہ خزانہ کے تمام افسران کی 15 مارچ تک رخصت پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس ضمن میں سیکرٹری خزانہ پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ سے چھٹی منظور کروائی جا سکے گی۔