ہم نے کوئی وزارتیں نہیں مانگیں، خالد مقبول صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی وزارتیں نہیں مانگیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں پہلے آئینی ترمیم کے وعدے پورے کریں۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ وفاقی کابینہ کا حصہ کب بننے جا رہے ہیں؟ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نمبر کے حساب سے حکومت کو بھی ضرورت نہیں اور ہمیں بھی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
صحافی نے خالد مقبول صدیقی سے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی آئینی ترمیم میں ساتھ دے گی؟
خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا کہ پیپلز پارٹی ساتھ دے یا نہ دے ہم نے حجت تمام کی، حکومت ترجیحات ٹھیک رکھے تو چلے گی۔