سنی اتحاد کونسل کی پارلیمان سےمتعلق حکمت عملی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)سنی اتحاد کونسل نے پارلیمان سے متعلق اپنی حکمت عملی تیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق عمر ایوب قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ہوں گے، اسد قیصر قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے جبکہ بیرسٹر گوہر علی چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل جلد سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر آگاہ کردیں گے۔