جوبن نوتیال نے فحش مواد پوسٹ کرنے پر نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کروادیا

Mar 04, 2024 | 13:37:PM
جوبن نوتیال نے فحش مواد پوسٹ کرنے پر نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کروادیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف  گلوکار جوبن نوتیال نے گمراہ کن اور فحش مواد پوسٹ کرنے پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہرادون کے راج پور پولیس اسٹیشن میں جوبن نوتیال کے منیجر رچیت گرگ نے موسیقار کی جانب سے مقدمہ درج کرایا، گلوکار نے یہ مقدمہ اپنے اور اپنی فیملی کے بارے میں گمراہ کن اور فحش مواد پوسٹ کرنے پر چند سوشل میڈیا ٹرولرز کے خلاف درج کرایا۔

اس سلسلے میں گلوکار کے منیجر رچیت گرگ کی جانب سے آن لائن پوسٹ کردہ مواد کی چند کاپیاں بھی پولیس کے پاس جمع کرائی گئی ہیں۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ حکام نے ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے اور جلد ہی ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا دبئی جا پہنچیں کس سے ملاقات کی؟تصاویر وائرل ہو گئیں 
واضح رہے کہ جوبن نوتیال کا شمار اس وقت بھارت کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے بہترین گانوں میں 'تم ہی آنا'، 'نشے میں،' 'میری عاشقی' اور 'مانیکے' شامل ہیں تاہم گلوکار خود بھی اکثر و بیشتر ہٹ گانوں کی نقل تیار کیے جانے جیسے الزامات میں گھرے رہتے ہیں۔