سندھ ہائیکورٹ: گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر عائد پابندی برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے صوبے میں گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری محمکوں میں ملازمتوں پرپابندی کیلئے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سرکاری محکموں میں ملازمتوں پر عائد پابندی کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھی ہے,عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں ؛ سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے ،اسد قیصر