(24 نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کر2 لاکھ 21 ہزار 200 روپے ہوگئی، دس گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے اضافے سے 1 لاکھ89 ہزار 643 روپے ہوگیا، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2086 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے، پاکستان میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2106 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ محکمہ قانون نے اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا