ڈکیتی کی واردات ناکام بنانیوالے ہوٹل مالک نے شہریوں سے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کی اپیل کردی

Mar 04, 2024 | 15:24:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(معراج اختر) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سکس میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے والے ہوٹل کے مالک نے شہر بھر کے دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ وارداتوں سے محفوظ رہنے کیلئے اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ ہمراہ رکھیں۔

گلشن اقبال میں چائے کے ہوٹل کے مالک دولت آغا نے بہادری کی مثال قائم کردی، انہوں نے بتایا کہ 24 فروری کی صبح کاؤنٹر پر اچانک ڈاکو آگئے اور انہیں دیکھتے ہی میں نے اپنا لائسنس یافتہ پستول نکال لیا۔ دولت آغا نے مزید بتایا کہ انکے ہاتھ میں پستول دیکھ کر ڈاکو کوفزدہ ہوگئے اور فرار ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گلشن اقبال پولیس واقعے کے بعد پہنچی اور پوچھ گچھ کرکے چلی گئی۔ دولت آغا نے تمام دکانداروں کو مشورہ دیا کہ اپنے ساتھ لائسنس یافتہ اسلحہ ضرور رکھیں۔