ہم سمجھتے تھے کہ الیکشن کے بعد استحکام آئے گا لیکن ہم غلط تھے، آفتاب شیرپاؤ

Mar 04, 2024 | 15:33:PM
 ہم سمجھتے تھے کہ الیکشن کے بعد استحکام آئے گا لیکن ہم غلط تھے، آفتاب شیرپاؤ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاو کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے تھے کہ الیکشن کے بعد استحکام آئے گا لیکن ہم غلط تھے۔

تفصیلات کے مطابق آفتاب شیرپاو کا پریس کانفرنس کرتے کہنا ہے کہ الیکشن کے بعد آج سینیٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ تھی، سندھ اور بلوچستان کے ممبران سکائپ پر شریک ہوئے،الیکشن کے بعد یہ ہمارا پہلا اجلاس تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن 2018 کے الیکشن سے بھی بدترین الیکشن تھے،ہم سمجھتے تھے الیکشن کے بعد ملک میں استحکام آئے گا،ہم غلط ثابت ہوئے اب استحکام نہیں آسکے گا،اسمبلی میں بھی الیکشن پر ہر پارٹی کا ردعمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر کارروائی مکمل، فیصلہ محفوظ

انہوں نے کہا کہ  اس دفعہ ہر ایک پارٹی کا موقف ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے،کچھ اداروں کی مداخلت کی وجہ سے دھاندلی ہوئی،لوگوں کا اعتماد الیکشن اور ریاست سے اٹھ رہا ہے،مایوسی کی فضا بنی ہوئی ہے۔