ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

Mar 04, 2024 | 17:30:PM

(24 نیوز) انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا، دیگر کرنسیوں نے بھی روپے کو رگڑا لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 7پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279.19 سے بڑھ کر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا,اوپن مارکیٹ میں ڈالر2 پیسے بڑھ کر 282.05 روپے کا ہوگیا،دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو24 پیسے اضافے سے 304.51 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ  43 پیسے اضافے سے 355.48 روپے  کا ہوگیا ،امارتی درہم ایک  پیسے کم ہوکر 76.69 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 1 پیسے اضافے سے 74.90 روپے کا ہوگیا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال مثبت رہی 100 انڈیکس 626 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،ہنڈرڈ انڈیکس 65 ہزار 951 کی سطح پر بند ہوا ،مارکیٹ میں 16 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :عام تعطیل کا اعلان 

مزیدخبریں