پی ٹی آئی سینیٹرز کا الیکشن کمیشن حکام سے استعفیٰ کا مطالبہ 

Mar 04, 2024 | 18:15:PM

(فرزانہ صدیق)الیکشن کمیشن کے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا ،پی ٹی آئی سینیٹرز نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر تمام الیکشن کمیشن حکام سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فیصلے کے بعد سینیٹ، صدارتی الیکشن ہوئے تو وہ ہمیں منظور نہیں ہونگے،ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے،الیکشن کمیشن نے ہماری 23 مخصوص نشستیں دینا تھیں،پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ آئین کہتا ہے فری اینڈ فیئر انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،آج ہاﺅس کے سامنے مطالبہ ہے کہ پورا الیکشن کمیشن مستعفی ہو۔
دوسری جانب شعیب شاہین کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی نہ نیت درست ہے اور نہ فیصلہ درست ہے،امید ہے ہائیکورٹ سے ریلیف ملے گا، سپریم کورٹ جانے کا حق رکھتے ہیں،الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے،مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کیخلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ  الیکشن کمیشن  نے  سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں