پی ایس ایل9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی

Mar 04, 2024 | 18:47:PM

(24 نیوز ) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر  اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو ان کیلئے کسی خوفناک خواب سے کم ثابت نہ ہوئی ، یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان 51 گیندوں پر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ،آغا سلمان نے 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اعظم خان 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، کپتان بابر اعظم پہلے اوور میں ہی صفر سکور پر رنز آوٹ ہو گئے ، اسی اوور میں صائم ایوب اور پھر  نوجوان بلے باز محمد حارث  بھی صرف ایک سکور بنا کر چلتے بنے  ، اس طرح زلمی کی 3 وکٹیں صرف 3 رنز پر ہی گر گئیں، لیکن ساتویں نمبر پر آنے والے آل راؤنڈر عامر جمال نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور 49 گیندوں پر 87 رنز کی بہترین اننگز کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کروا سکے اور شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔

مزیدخبریں