(اشرف خان) بڑھتی مہنگائی نے تعمیراتی سیکٹر کو بھی نہ بخشا ، امسال فروری میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ اور مقامی فروخت میں 19 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے اہم سیکٹر سیمنٹ مینوفیکچرنگ کا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے ، جاری اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ فروری 2024میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ اور مقامی فروخت میں کمی آئی ، سیمنٹ کی مجموعی فروخت فروری2024 میں 19.22فیصد کمی سے 32.59 لاکھ ٹن رہی ، گزشتہ سال فروری23 کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 40.35 لاکھ ٹن رہی تھی ، فروری 2024کے مہینے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 11.02فیصد کمی سے 3لاکھ95ہزار 935ٹن رہی فروری 2023میں ایکسپورٹ 4لاکھ 44ہزار 962 ٹن رہی تھی۔
رواں مالی سال 8 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2.52 فیصد آضافے سے 3 کروڑ 5 لاکھ 55 ہزاڑ ٹن رہی ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی مجموعی فروخت 29.80522 کروڑ 98 لاکھ ٹن رہی تھی رواں مالی سال 8 ماہ میں سیمنٹ کی مقمای فروخت 2 کروڑ 60 لاکھ ٹن رہی ،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی مقامی فروخت2.72 کروڑ ٹن سے 4.22فیصد کم رہی،رواں مالی سال 8 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 73.10 فیصد اضافے سے 44.96 لاکھ ٹن رہی ،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی ایکسپورٹ 25.97 لاکھ ٹن تھی۔
یہ بھی پڑھیں : 7 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان