(عامر شہزاد)وادی تیراہ میں شدید برفباری کے باعث موسمی حالات خراب ہونے پر تعلیمی ادارے 10 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر خیبر نے اعلامیہ جاری کردیا ۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برفباری کے باعث وادی تیراہ میں 25 سرکاری سکولوں کو 10 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، وادی تیراہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث تمام 25 سکول بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر خیبر کا مزید کہناتھا کہ ضلعی محکمہ تعلیم حکام کے سفارشات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کردیا گیا،فیصلہ اساتذہ کرام اور طلباوطالبات کو درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا، ڈی سی کا مزید کہناتھا کہ موسم سرما تعطیلات ختم ہونے پر سکول کھل گئے تھے تاہم حالیہ برفباری کے باعث دوبارہ 10 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 7 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان