محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی 

Mar 04, 2024 | 19:42:PM
محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی 
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرداور خشک رہے گا۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدیدسرد رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ ، زیارت، تربت ، نوکنڈی،ژوب،قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، واشک، دالبندین، خاران اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلوداور موسم خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے 10 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ