(عامر شہزاد ) نو منتخب رکن پشاور اسمبلی ثوبیہ شاہد نے گزشتہ روز اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے پر ایف آئی آر کیلئے درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے تھانہ شرقی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے رویئے کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر کی ہے ، پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہوئی ،درخواست افسران کے نوٹس میں ہے ، دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد کا کہنا ہے کہ اگر ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو عدالت جاؤں گی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے اہل قرار