25رکنی نگران وفاقی کابینہ سبکدوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)شہباز شریف کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد نگران وفاقی کابینہ کو سبکدوش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تمام25وفاقی وزراء،مشیر اور معاونین خصوصی سبکدوش ہو گئے،کابینہ ڈویژن نے نگران کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،تمام16وفاقی وزراء اور2 مشیروں کو سبکدوش کردیا گیا،تمام7معاونین خصوصی کو بھی سبکدوش کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری ہوگا،نگران وزیراعظم کی سبکدوشی کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 7 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان