محمود خان اچکزئی کی صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست ،جماعت اسلامی نے وقت مانگ لیا

Mar 04, 2024 | 22:58:PM
محمود خان اچکزئی کی صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست ،جماعت اسلامی نے وقت مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی انتخاب کیلئے نامزد  محمود خان اچکزئی  کی جانب سے حمایت کی د رخواست پر جماعت اسلامی نے وقت مانگ لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے ک پشتونخوا ملی عوامی پارٹی  کے سربراہ  محمود خان اچکزئی نے  لیاقت بلوچ  سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ،دونوں  رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے محمود خان اچکزئی کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت  کی ، محمود خان اچکزئی نے جماعت اسلامی سےصدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست کی ، جماعت اسلامی مشاورت کے بعد صدارتی انتخاب کے حوالے سے فیصلہ کرئے گی ۔ 

یہ بھی پڑھیں : پشاور اسمبلی میں بدتہذیبی کا واقعہ، ثوبیہ شاہد نے علی امین گنڈا پور کیلئے نئی پریشانی کھڑی کر دی