دبئی میں پانڈیا کے چھکوں کی گونج، بھارت، کینگروز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)بھارتی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، پانڈیا نے 3 چھکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔بھارت نے 265 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پوار کر لیا۔
ویرات کوہلی 86 رنز بنا کر نمایاں رہے، شریاس نے 45 رنز بنائے، اکشر پٹیل نے 27 ، کے ایل راہول نے 36 سکور کیے۔
آسٹریلیا نے بھارت کو فتح کے لیے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔سٹیون سمتھ73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹریوس ہیڈ نے 39 سکور کیے،الیکس کیری نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آسٹریلوی ٹیم کو پہلا دھچکا 4 رنز کے سکور پر لگا ، کوپر کونولی بغیر کھاتہ کھولے محمد شامی کا شکار بنے، ٹریوس ہیڈ 39 رنز بنا کر ورون چکراورتھی کا شکار بنے۔لبو شین29 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ جوش انگلس11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 ، چکروتی اور جدیجہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ سپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاہم کینگروز کو پریشر میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارتی ٹیم کو پریشر میں لائیں اور وکٹیں لیں۔
بھارت کا سکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکراورتھی
آسٹریلیا کا سکواڈ:
سٹیو سمتھ کپتان، کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ، مارنس لبو شین ، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈوارشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور تنویر سنگھا
اس سے قبل دونوں ٹیموں نے 2023 میں احمد آباد میں بھی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست ہوئی تھی۔
آسٹریلوی ٹیم کو اس بار 7 اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں، جبکہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ سیمی فائنل کی پچ سپنرز کیلئے سازگار ہوگی۔
ایونٹ میں بھارت نے اپنے تینوں میچ دبئی میں کھیلے اور سپنرز کی بدولت ہی جیتے ہیں۔