سٹاک مارکیٹ مثبت زون میں آنے کے بعد پھر مندی کا شکار، ڈالر سستا

Mar 04, 2025 | 10:15:AM
سٹاک مارکیٹ مثبت زون میں آنے کے بعد پھر مندی کا شکار، ڈالر سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24  نیوز ) پاکستان سٹاک مارکیٹ مثبت زون میں آ نے کے بعد  پھر مندی کا شکار ہوگئی.

 پاکستان سٹاک مارکیٹ  میں ہنڈریڈ انڈیکس 225 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 762 پوائنٹس پر آگیا،

پاکستان سٹاک ایکسچنج مسلسل دوسرے روز فروخت کے دباؤ میں ہے، مارکیٹ 488 پوائنٹس اضافے کے بعد مندی کا شکار ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں:مارچ میں جنوری کی جھلک، بالائی علاقوں میں برف ہی برف، سیاحوں کا داخلہ بند

رپورٹ کے مطابق کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 225 پوائنٹس گر گیا اور ایک لاکھ 11 ہزار 762 پوائنٹس پر آگیا۔

پی ایس ایکس میں ایک موقع پر 488 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انڈیکس میں ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تھی

گزشتہ روز پہلے سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس مثبت سے منفی میں تبدیل ہو گیا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، انٹر بینک میں 7 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 279 روپے 60 پیسے پر آ گئی ہے۔