ساڑھے10 کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں، مفتاح اسماعیل

Mar 04, 2025 | 12:11:PM
ساڑھے10 کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں، مفتاح اسماعیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ساڑھے دس کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں۔

عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے پاکستانی غریب ہوتے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اشیا مہنگی ہیں اور تنخواہیں بڑھ نہیں رہیں،انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دس کروڑ پچاس لاکھ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں، پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں یہ کس بات کی خوشی منانے کی بات کر رہے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام چلتا رہے، اصلاحات بارے حکومت نے کچھ نہیں کیا، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا ہوا ہے، ہر چیز پر حکومت نے ٹیکس بڑھا دیا ہے۔