نعت خوانی یا ماڈلنگ شو؟ وینا ملک شدید تنقید کی زد میں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)وینا ملک نعت خوانی پر شدید تنقید کی زد میں آ گئیں اور سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔
معروف اداکارہ ماڈل اور میزبان وینا ملک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی فلم یا متنازع بیان نہیں بلکہ رمضان المبارک میں ان کی پڑھی گئی نعتیں ہیں۔
وینا ملک جو اپنے 2 دہائیوں پر محیط شوبز کیریئر میں متعدد تنازعات کا شکار رہی ہیں، اب انہوں نے نئے انداز میں رمضان کا استقبال کیا ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:عید الفطر کس تاریخ کو منائی جائے گی ؟ اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی وینا ملک نے سوشل میڈیا پر مختلف نعتیہ کلام اور رمضان کی مناسبت سے تیار کردہ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
ان ویڈیوز میں انہیں رنگ برنگے اور زرق برق لباس میں دیکھا گیا، جہاں وہ اپنے مخصوص انداز میں نعتیں اور میں بھی روزے رکھوں گی کلام پڑھ رہی ہیں۔
وینا ملک کی نعت خوانی پر کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ رمضان کی روحانیت کا مذاق اڑا رہی ہیں اور ان کا انداز نعت خوانی کے بجائے شوبز سے متاثر نظر آتا ہے۔
بعض لوگوں نے ان کے لباس اور انداز پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ وہ نعت پڑھنے کے بجائے محض دکھاوا کر رہی ہیں۔