مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کئے جانے پر یو این ہائی کمشنر کی بھارتی حکومت پر تنقید

Mar 04, 2025 | 13:10:PM
 مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کئے جانے پر یو این ہائی کمشنر کی بھارتی حکومت پر تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پر بھارتی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

 جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں اپنے خطاب میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:پوپ فرانسس کی طبعیت پھر بگڑگئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

ہائی کمشنر وولکر ترک نے کہا ہے کہ میں کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں اور غیر جانبدار صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پر فکر مند ہوں۔

انسانی حقوق کے ہائی کمشنرنے بھارتی ریاست منی پور میں تشدد اور نقل مکانی سے نمٹنے کے لیےجلد اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔