پی سی بی کا کل سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان

Mar 04, 2025 | 14:20:PM
پی سی بی کا کل سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے منگل 5 مارچ کو ہونے والے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کیا ہے۔

 یہ بھی  پڑھیں:بھارتی اداکارہ ماہرہ شرما نے کرکٹر محمد سراج کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

پی سی بی کے مطابق قذافی  سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ و جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے والوں کو فری افطاری دی جائے گی، شائقین ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کر سکیں گے۔

شائقین اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جب کہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔