یقین دہانی کرائی گئی کہ سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی:مرتضیٰ وہاب

Mar 04, 2025 | 14:52:PM
یقین دہانی کرائی گئی کہ سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی:مرتضیٰ وہاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، کیوں گیس کی سپلائی کو بہتر نہیں بنایا جارہا ہے، کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں سحر و افطار کے وقت گیس بند ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔