بشری بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا،4فوکل پرسن مقرر

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ارشاد قریشی) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردئیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ تابش فاروق نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشری بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انہوں نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردئیے ہیں۔فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھہ، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چودھری اور رائے سلمان شامل ہیں۔ تابش فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ
ملاقات میں بانی بشری بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی۔بشری بی بی نے خود کہا کہ مشال یوسفزئی اب انکی ترجمانی نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ