عمرہ زائرین بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟ تین بڑی وجوہات

Mar 04, 2025 | 17:29:PM

Read more!

 ( سجاد اظہر پیرزادہ)  تیز بخار ہورہاہے،سر میں درد  اور گھبراہٹ کے ساتھ  ساتھ گردن اکڑی ہوئی محسوس ہونا یہ وہ عام شکایات ہیں جو عمرے پر جانے والے لوگ اکثر کرتے ہیں،کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں ایک یا دو دن تو کچھ نہیں ہوتا لیکن تیسرے یا چوتھے دن ہم بیمار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
دراصل یہ گردن توڑ بخار کی بیماری ہوتی ہے، اس مرض کی علامات ظاہر ہونے میں 1 سے 2 دن لیتی ہیں  اور اس سے محفوظ رہنے کا سب سے بہترین حل ویکسین ہے۔

عمرہ زائرین کو بیمار ہونے سے بچانے کیلئے سعودی عرب نے شاندار اقدامات اٹھانے شروع کیے ہیں،  سعودی وزارت صحت نے ’صحت مند زندگی‘ کے نام سے ایک کمپین کا بھی آغاز کیا ہے،سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین حفاظتی ٹیکے لگوا کر آئیں تاکہ وبائی امراض سے محفوظ رہیں،عمرہ کے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا ضروری قرار دی گئی ہے۔

سعودی عرب سے حکام نے 24 نیوز ڈیجیٹل کو بتایا ہے کہ اس ویکسینیشن سے لوگوں کو وبائی مرض سے محفوظ رہنے میں کافی مدد ملے گی،عمرے پہ جا کر بیمار ہونے کی ایک اور بڑی وجہ موسمی بخار ہے، موسمی تبدیلیوں اور ماحولیاتی انفیکشن کی وجہ سے جب انسانی جسم متاثر ہوتا ہے تو اسے وائرل بخار کہا جاتا ہے،عمرہ زائرین کو بخار، کھانسی، گلے کی سوزش، اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے، ماہرین صحت کے مطابق خود سے دوائی لینے پر یہ بگڑ بھی سکتا ہے، یہ وائرس آلودہ کھانے سے،قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے بھی انسان کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ اس لیے سعودی عرب موسمی بخارکی ویکسینیشن پر بھی زور دے رہا ہے۔

تیسرے نمبر پر جو انفیکشن عمرے پہ جانے والوں کو متاثر کرتا ہے وہ انفلوئنزا ہے، یہ پھپھڑوں کا انفیکشن ہے جو وائرس کے ذریعے ہوتا ہے، کسی کو کسی بھی وقت فلو ہو سکتا ہے لیکن ماہرین صحت کا کہناہے کہ یہ سب سے زیادہ موسم خزاں اور سردیوں میں ہوتا ہے، یہ کسی متاثرہ شخص کی چھینکوں اور کھانسنے سے بھی پھیلتا ہے،اشیاء کو چھونے سے بھی لوگ فلو سے متاثر ہوتے دیکھے جاتے ہیں جو لوگ 65 سے زاءد عمر کے ہوں، یا جنہیں دل، پھیپھڑوں،شوگر یا گردے کا پُرانا مرض ہے،ان کیلئےیہ خطرناک قراردیاجاتاہے۔

 سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے برزگ اور مریض افراد عمرے پر روانگی سے 2 ہفتے قبل اس کی ویکسینیشن بھی ضرور کروائیں تاکہ لوگ آسانی سے عمرہ کریں اور خوشیاں،برکتیں سمیٹ کر آرام سے اپنے گھروں کو روانہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: روزے کے باعث جسم میں ہونیوالی پانی کی کمی دور کرنے کے طریقے

مزیدخبریں