سپریم کورٹ،سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل ونگ تعینات

Mar 04, 2025 | 20:14:PM
 سپریم کورٹ،سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل ونگ تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) سپریم کورٹ سے جاری کردہ حکم نامہ میں سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس  کو  ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل ونگ تعینات کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نذر عباس کو چھ ماہ کیلئے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے، اس عہدہ پر ان کی تعیناتی 3 مارچ 2025سے شمار ہوگی۔

نذر عباس کو گریڈ 21 کے مساوی تنخواہ اور دیگر مراعات ملیں گی۔

واضح رہے کہ سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل  نذر عباس 2 مارچ کو ریٹائر ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ابا جی کا حکم، ایک افریقی شخص کی 16بیویاں،بچوں کی سینچری،12درجن پوتے