وفاقی کابینہ کا حصہ بننے والےنئے 6 وزراء کو اہم وزارتیں دینے کی تیاریاں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی) وفاقی کابینہ کا حلف اٹھانے والےنئے وزراء علی پرویز ملک ، حںیف عباسی ،مصدق ملک،جنید انوار ، شیخ قیصر اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو اہم وزارتوں کے قلمدان دینے کی تیاریاں شروع کر دی گیئں ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے وزرا میں شامل علی پرویز ملک کو ممکنہ طور پر وزیر پٹرولیم کا قلمدان سونپا جائے گا،حںیف عباسی کو ریلوے کی وزارت ،جنید انوار کو آبی وسائل دیئے جانے کا امکان ہے۔مصدق ملک کو موسمیاتی تبدیلی اور شیخ قیصر کو بین الصوبائی روابط دیئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا مزید بتانا ہےکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو میری ٹائم آفیرز کی منسٹری دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ابا جی کا حکم، ایک افریقی شخص کی 16بیویاں،بچوں کی سینچری،12درجن پوتے