برطانوی ہائی کمشنر  کی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی سے ملاقات،خواتین کے حقوق،جمہوری استحکام پرتبادلہ خیال

Mar 04, 2025 | 21:10:PM
برطانوی ہائی کمشنر  کی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی سے ملاقات،خواتین کے حقوق،جمہوری استحکام پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین ماریٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ کیا اور اسپیکر بابر سلیم سواتی سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی شیلا بانو، رہانہ اسماعیل اور طارق سعید کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری سید وقار شاہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق و ترقی، جمہوری استحکام، اقتصادی خوشحالی، قانون سازی اور پارلیمانی تعاون جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے، پارلیمانی شفافیت کو فروغ دینے، اور قانون سازی کے ذریعے صوبے کی ترقی میں معاونت پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی اور برطانوی ہائی کمشنر جین ماریٹ نے جمہوری اداروں کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر بھی گفتگو کی۔

بعد ازاں  اسمبلی کے پروٹوکول ونگ کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا خصوصی دورہ کرایا گیا، جس میں انہیں قانون سازی کے عمل، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کی تاریخ سے آگاہ کیا گیا۔دورے کے اختتام پر، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے برطانوی ہائی کمشنر جین ماریٹ کو اسمبلی کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر دونوں معزز شخصیات نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور پارلیمانی تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر ایک یادگاری گروپ تصویر بھی لی گئی، جو اس سفارتی تبادلے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔یہ ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے، جمہوری اداروں کو  مستحکم کرنے اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابا جی کا حکم، ایک افریقی شخص کی 16بیویاں،بچوں کی سینچری،12درجن پوتے