آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائیگا

Mar 04, 2025 | 21:19:PM
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائیگا
کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل لاہور کی بجائے 9 مارچ کو بروز اتوار دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں کینگروز کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم بھارت کیخلاف دبئی میں فائنل کھیلے گی، دوسرا سیمی فائنل کل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہےکہ بھارت پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ 2002 اور 2013 میں بھارت فاتح رہا تھا جب کہ 2000 اور 2017 میں اسے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔