بنوں کینٹ پر  فتنہ الخوارج کا حملہ،9معصوم شہری شہید ،16زخمی ،6خوارج ہلاک

Mar 04, 2025 | 22:21:PM

(احمد منصور) خیبر پختونخوا میں  بنوں کینٹ پر  فتنہ الخوارج نے حملہ کیا، دہشتگرد حملے میں 9 معصوم شہری شہید جبکہ 16 زخمی ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوئے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی،سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور  قریب گھر کی چھت منہمد ہونے سے 9 معصوم شہری شہید جبکہ 16  زخمی ہونے کی اِطلاع ہے۔

خارجیوں نے افطار کے وقت جب بنوں بازار میں رش تھا، بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دی،خارجیوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی بازار سے ملحقہ ایریا میں پھاڑی جسکی وجہ سے معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے اور قریبی مسجد بھی شہید ہو گئی،فتنہ الخوارج کے خارجیوں کا ماہ رمضان میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان خارجیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے صفایا تک کلیرنیس آپریشن جاری رہے گا۔ 

 سیکیورٹی ذرائع  نے بتایاکہ 6خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سکیورٹی عملہ نے جہنم واصل کر دیا اور باقی ماندا دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ،ایپکس کمیٹی اجلاس،صوبے میں امن و امان،بارڈر مینجمنٹ اور اسمگلنگ کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا

مزیدخبریں