حکومت سے 5 ہزار اور 10 ہزار کیش حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو5ہزار اور 10 ہزار امدادی رقوم کیش دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے ڈیجیٹل ویلٹ سے ادائیگی کی جائے گی۔
حکومتی امدادی پیکج سے 40 لاکھ خاندانوں کے 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے، 40 لاکھ لوگوں کو ڈیجیٹل والٹ سے ادائیگی کی جائے گی۔
امدادی رقوم حاصل کرنے کیلئے شہریوں کی بینظیر انکم سپورٹ یا احساس پروگرام سے رجسٹریشن ہونا ضروری ہے، اگر ان دونوں سکیموں میں رجسٹریشن نہیں تو پھر اپنے علاقے کے یونین کونسل آفس میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور بڑی گرفتاری
شہریوں کو سکیم کیلئے رجسٹریشن کو چیک کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070 پر بھیجنا ہوگا۔