(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے علاقے قمبرانی روڈ پر نا معلوم افراد نے ایف سی چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق قمبرانی روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس میں قائم ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملہ کیا،دستی بم یونیورسٹی کیمپس سے ملحقہ قبرستان میں گر کر دھماکے سے پھٹ گیا اور اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی،سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور قریب گھر کی چھت منہمد ہونے سے 9 معصوم شہری شہید جبکہ 16 زخمی ہونے کی اِطلاع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ،9معصوم شہری شہید ،16زخمی ،6خوارج ہلاک