رمضان میں منافع خور جیل جائیں گے،متعدد افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیدئیے گئے

Mar 04, 2025 | 23:11:PM
رمضان میں منافع خور جیل جائیں گے،متعدد افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیدئیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) سندھ سرکار کا بڑا فیصلہ ماہ رمضان میں منافع خور اب آئیں گے قانون کے شکنجے میں، سندھ سرکار نے متعدد افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ،ڈائریکٹر جنرل قیمت و رسد کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے ، ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو بھی مجسٹریٹ کے اختیار مل گئے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر بی ایس پی، ڈپٹی اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز زراعت ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تمام مختیارکاروں کی بھی مجسٹریٹ کے اختیار مل گئے  ہیں۔
مجسٹریٹ کے اختیار ملنے سے افسران منافع خوروں کو گرفتار کرسکیں گے اور ان پر  جرمانہ بھی عائد کریں گے۔ اختیارات حاصل ہونے کےان افسران منافع خوروں کو سزا دینے کے بھی اختیار حاصل ہونگے اور  منافع خوروں کو جیل بھی بھیج دیں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ ایک اچھی ٹیم،بہتر حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے،جنوبی افریقی کپتان