امریکی صدر ایک جھوٹے، قاتل پوٹن کو خوش کر رہے ہیں،کینڈین وزیراعظم

Mar 04, 2025 | 23:18:PM
امریکی صدر ایک جھوٹے، قاتل پوٹن کو خوش کر رہے ہیں،کینڈین وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک ) کینیڈنوزیر اعظم جسٹن ٹروڈو  نے کہا  ہے کہ امریکی صدر ایک جھوٹے، قاتل پوٹن کو خوش کر رہے ہیں۔ 

 قوم سے خطاب کرتے ہوئے کینڈا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  کینیڈا امریکہ کے ساتھ اپنی تجارتی جنگ سے "پیچھے نہیں ہٹے گا ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کینیڈین درآمدات پر تعزیری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر عمل کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ جھوٹے اور قاتل پوٹن کو خوش کررہے ہیں،روسی صدر پوٹن کینڈا کے مخالف ہیں انہوں نے ہمیشہ ثابت کیا،ہمارے محصولات اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک کہ امریکی محصولات واپس نہیں لے لئے جاتے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر بہت خوشیار بننے کی کوشش کرررہے ہیں،کینڈین مقامی اشیا کی طرف ذیادہ مائل ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے اپنی نئی ڈیوائس متعارف کرا دی