ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا

Mar 04, 2025 | 23:27:PM
ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)انڈین مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ، بلے باز نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں 161واں کیچ پکڑا۔

کوہلی نے 161 کیچ پکڑ کر پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا  اور وہ  ون ڈے کرکٹ میں زیادہ کیچز پکڑنے والے کرکٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پہلے نمبر پر  سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے ہیں جنہوں نے 448 میچز میں 218 کیچزکیے تھے۔

اس میچ میں کوہلی نے ناتھن ایلس کا بھی کیچ پکڑا اور یوں ان کے کیچز کی تعداد  301 میچز میں 162 ہوگئی ہے۔رکی پونٹنگ نے 375 میچز میں 160 کیچ کیے تھے۔