یو ایس ایڈ نے پاکستان کے تعلیمی پروگرام پر 840 ملین ڈالرز خرچ کیے،سکاٹ پیری

Mar 04, 2025 | 23:37:PM

(ویب ڈیسک) امریکی رکن کانگریس  سکاٹ پیری نے پاکستان کے تعلیمی پروگرام پر یو ایس ایڈ اخراجات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کی بریفنگ کے دوران  سکاٹ پیری نے کہا کہ یو ایس ایڈ نے 20 سال میں پاکستان کے تعلیمی پروگرامز پر 840 ملین ڈالرز خرچ کیے ہیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ اس پروگرام کے تحت 136 ملین ڈالرز 120  سکولوں کی تعمیر کےلیے مختص کیے گئے لیکن وہ سکول کبھی بنے ہی نہیں۔

 سکاٹ پیری کا تعلق صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی سے ہے، اُن کی بریفننگ کا مقصد بین الاقوامی ترقیاتی امداد بند کرنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کا جائزہ لینا تھا۔

امریکی رکن کانگریس نے ٹرمپ کی حمایت میں پاکستان کے حوالے سے یہ بات بغیر ثبوت پیش کیے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ 

مزیدخبریں